پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ای سی پی نے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں ہی چیلنج کرے گا۔

یاد رہے کہ 26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا، ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: فوج انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ تعاون فراہم کرے گی: کور کمانڈرز کانفرنس کا فیصلہ

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button