کراچی( نیوز ڈیسک)تیل کمپنیوں نے یومیہ فروخت سے زائد پیٹرول دینے پر پابندی لگا دی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق رہنما پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن شعیب خان جی کاکہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو طلب میں کم تیل سپلائی ہو رہاہے۔
رہنما ایسوسی ایشن سمیر حسین نے کہاکہ پمپس جوسپلائی مانگ رہے ہیں اس سے 50فیصد تک کم تیل مل رہا ہے،کمپینزیکم تا 15جون کی یومیہ سیل سے زائد تیل نہیں دے رہیں،کم تیل سٹاکس والے کئی پمپس پر قلت ہے، بیشتر پر سپلائی معمول پر ہے۔پی ایس او ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ایس او نے اپنی اوسط یومیہ فروخت سے زیادہ تیل نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،تیل سپلائی معمول پر رکھنے کیلئے حکمت عملی پر کام کررہے ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ 7کروڑ لیٹرز کیساتھ جہاز آج فجیرا سے کراچی پورٹ روانہ ہوگا۔
انڈسٹری ذرائع کاکہنا ہے کہ عالمی منڈی میں ڈیزل، پیٹرول سپلائی جہازوں کے فریٹ میں 50فیصد اضافہ ہوا ہے،جہازوں کے فریٹ میں اضافے سےڈیزل، پیٹرول کی قیمت میں 10سے 12فیصد اضافہ متوقع ہے،
ذرائع کاکہنا ہے کہ 12جون کو خلیج فارس سے تیل ترسیل جہاز کا کرایہ تقریباً14ڈالر فی ٹن تھا، آج تقریباً21ڈالر ہے،عالمی منڈی میں پیٹرول نرخ 76ڈالرزسے بڑھ کر 82ڈالر فی بیرل ہوگیا۔
