ایران کا اسرائیل پر 12 واں حملہ، سیجل 2 میزائل داغ دیئے

0

ایران کا اسرائیل پر 12 واں حملہ، سیجل 2 میزائل داغ دیئے

تہران ( نیوز ڈیسک)ایران نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کی جانب سیجّل-2 (Sejjil-2) ٹھوس ایندھن والے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ ایران کی پاسداران انقلاب نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ’’ ٹرو پرامس 3 کی بارہویں لہر کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت انتہائی بھاری اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے سیجّل-2 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔‘‘

امریکہ کے سینٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے میزائل ڈیفنس پراجیکٹ کے مطابق، سیجّل ایک’’دو مرحلوں پر مشتمل، ٹھوس ایندھن سے چلنے والا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل‘‘ہے، جسے ایران میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ یہ میزائل 18 میٹر (59 فٹ) لمبا ہے اور اس کی مار 2000 کلومیٹر (1242 میل) تک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.