غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل،ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ

0

مردان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل
مردان( نیوز ڈیسک)تھانہ جبر کے علاقے ملیانو کلے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ظفر اقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.