اسرائیلی حملوں میں ایران کے مزید تین جوہری سائنسدان جاں بحق

0

اسرائیلی حملوں میں ایران کے مزید تین جوہری سائنسدان جاں بحق
تل ابیب/تہران (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے دوران ایرانی جوہری پروگرام سے وابستہ 9 ماہرین اور سائنسدانوں کو مار دیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسرائیل نے 6 ماہرین کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ہفتے کے روز جاری بیان میں یہ تعداد 9 تک بڑھا دی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں مکینکس کے ماہر علی بخشوئی کریمی ، فزکس کے ماہرمنصور عسگری، مٹیریل انجینئر سعید برجِی شامل ہیں۔ان تینوں ماہرین کی ہلاکت کی تصدیق ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے بھی کر دی ہے۔اسرائیل کے مطابق یہ تمام افراد ایران کے متنازع جوہری پروگرام میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے تین اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈروں کو بھی مار نے کا دعویٰ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.