خاتون کا اضافی سامان کے معاملے پر ایئرپورٹ پر لیٹ کر احتجاج، طیارہ چھوڑ کر روانہ ہوگیا
خاتون کا اضافی سامان کے معاملے پر ایئرپورٹ پر لیٹ کر احتجاج، طیارہ چھوڑ کر روانہ ہوگیا
چینی خاتون سیاح نے اضافی سامان لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر اٹلی ایئرپورٹ پر لیٹ کر احتجاج شروع کردیا۔
فضائی سفر کے دوران مسافروں کو ایک مقرر کردہ وزن کے ساتھ سفر کرنا ہوتا ہے اور اس سے زیادہ سامان ہو تو اس کی الگ سے فیس ادا کرنا ہوتی ہے یا پھر مسافر کو سامان کم کرنے کا کہا جاتا ہے۔
تاہم اٹلی کے میلان ایئرپورٹ پر خاتون نے ہنگامہ برپا کردیا کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں سامان کم کرنے یا پھر اضافی پیسے دینے کا کہا تھا۔
خاتون نے انتظامیہ کی بات سنتے ہی ایئرپورٹ کے فرش پر لیٹ کر احتجاج کرنا شروع کردیا اور چیخے چلانے لگ گئی۔
وائرل ویڈیو میں خاتون کو فرش پر لیٹے احتجاج کرتے اور ان کے قریب انتظامیہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
