آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس میں کمی پر اعتراض اٹھا دیا

0

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں، جن میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کمی کی تجویز دی تھی، تاہم آئی ایم ایف کے مطابق اگر تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس کم کیا گیا تو ٹیکس گیپ مزید بڑھ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مؤثر نفاذ کے ذریعے 700 ارب روپے اضافی رقم اکٹھا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اس سال 13 ہزار 200 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا، اور اسی لیے ٹیکس پالیسی پر مزید بات چیت جاری ہے۔ موجودہ مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے سمیت تمام بجٹ کے امور زیر غور ہیں۔

وزارت خزانہ کے حکام نے واضح کیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس کم کرنے کا معاملہ ابھی حتمی نہیں ہوا اور اس حوالے سے مزید بات چیت جاری رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.