پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیشرفت ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

0

 

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،51 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر نجکاری محمدعلی کی زیرصدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پری کوالیفائی طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی ایئرلائن کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے اور نجکاری کے لیے بولیاں آئندہ ہفتےطلب کی جائیں گی۔اعلامیے میں مزید کہنا تھا کہ نجکاری بورڈ کل دیگر ایجنڈا آئٹمز پر غور کرے گا۔

خیال رہے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے وفاقی حکومت طویل عرصہ سے کوشاں ہے اور اس حوالے سے کئی بار نیلامی کا بھی اعلان کیا گیا مگر تاحال یہ مشن کامیاب نہیں ہوسکا۔اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو جولائی تک قومی ایئرلائن کی نجکاری کی ڈیڈ لائن دی تھی، تاہم اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے نجکاری کا کہنا تھا کہ نجکاری جولائی میں بھی نہیں ہو سکے گی۔

آئی ایم ایف کو دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری نہیں ہو سکے گی بلکہ اس کی پرائیویٹائزیشن کا عمل دسمبر تک مکمل ہو سکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.