پانچ اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں پرسماعت، عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری 17 مئی تک تو سیع کر دی۔
اے ٹی سی جج ارشد جاوید رخصت پرہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔وکلا نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
پانچ اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے 3مقدمات میں سلمان اکرم راجہ ، ضمیر جھنڈو ،علی امتیاز وڑائچ ودیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، سلمان اکرم راجہ ،ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت میں 17مئی تک توسیع کی گئی۔پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز و دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی 17مئی تک توسیع کی گئی، پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کررکھی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق سلمان اکرم راجہ سمیت 7ملزمان قصوروار ہیں ،عدالت نے اسلام پورہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پردلائل طلب رکھے ہیں، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔