پاکستانتازہ ترین

کسانوں اور وفاتی حکومت کے بیچ اتحاد کے مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم

 (ویب رپورٹر) کسانوں کے مطالبات پر وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی ہے جس میں میرے علاوہ تین دیگر وزرا شامل ہوں گے۔‘

’کمیٹی بدھ کو کسان اتحاد کے رہنماؤں سے بات چیت کرے گی۔درخواست ہے کہ مذاکراتی ٹیم کے علاوہ دھرنے میں شریک باقی لوگ واپس اپنے گھروں کو چلے جائیں۔‘

وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کی قیادت میں کسانوں کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں فیول ایڈجسٹ منٹ کے خاتمے کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا گیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف آئندہ 10 روز کے دوران کسان پیکج کا اعلان کریں گے جس سے زراعت اور ملک کو فائدہ ہوگا۔‘

منگل کو کسان اتحاد کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کسانوں کے دھرنے میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button