Gas Leakage Web ad 1

نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

درخواست مقامی وکیل محمد مقسط کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری 90 روز کی مدت مکمل ہونےکے بعد غیر مؤثر ہوچکی ہے، اس لیے عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانےکا حکم جاری کرے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینےکی استدعا کی تھی۔

مزید پڑھیں: ‏نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہم کنار کریں گے، شہاز شریف

آج عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.