مظفرآباد,آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا تھانہ تھوتھال کے ایس ایچ او کو گرفتار کرنے کا حکم

0

آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے برطانوی شہریت کی حامل خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں تھانہ تھوتھال کے ایس ایچ او عمران احمد کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق، مذکورہ کیس میں برطانوی نیشل خاتون کی شکایت پر تھانہ تھوتھال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی تفتیش سینئر پولیس افسران کی ٹیم کر رہی ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، ریجن میرپور، ڈاکٹر لیاقت علی کو تفتیش کی مکمل نگرانی کرنے کی ہدایات دی ہیں، اور کیس میں مطلوب ملزم ایس ایچ او عمران احمد کی فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کچھ مقامی اوورسیز افراد اس معاملے کو ذاتی رنجش نکالنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ان افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ پولیس کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری نبھانے کا موقع دیں۔ ایس ایچ او کے خلاف سنگین مقدمہ درج ہے، اور اس کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی کی جارہی ہے، جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ عوام کو اس حوالے سے آگاہ رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.