sui northern 1

فیصل مسجد کے خلاف مبینہ طور پر دھمکی آمیز ویڈیو ،تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد:پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے اسلام آباد کی فیصل مسجد کے خلاف مبینہ طور پر دھمکی آمیز ویڈیو کے بعد ایک تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

sui northern 2

امریکی سفارتخانے نے اپنے سیکیورٹی دفتر کی جانب سے کہا ہے کہ فیصل مسجد کے اردگرد کے علاقے میں آئندہ اطلاع تک امریکی ملازمین کے سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس تناظر میں امریکی شہریوں کے لیے متعدد حفاظتی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔

امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو فیصل مسجد کے اردگرد کے علاقے سے گریز کرنے، مکمل احتیاط برتنے اور غیر متوقع طور پر کسی بڑے اجتماع یا مظاہرے کے آس پاس پانے کی صورت میں فوری طور پر علاقے سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ، اپنے ذاتی سیکیورٹی پلان کا جائزہ لینے، مقامی میڈیا سے اپ ڈیٹس حاصل کرنے اور اپنے ارد گرد کے حالات سے آگاہ رہنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو اپنے شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے اور حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ مزید برآں، امریکی سفارتخانے نے سیکیورٹی رپورٹ برائے پاکستان کا جائزہ لینے کی تجویز دی ہے تاکہ حالات کا بہتر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.