گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب

0

 

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان آڈر 2018 کے آرٹیکل 53(1) کے تحت 4 فروری کو گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

اجلاس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر توجہ دلانا اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کی اسمبلی میں ہونے والی اس اہم کارروائی میں کشمیر کے مسئلے پر متفقہ موقف اپنانے اور کشمیری عوام کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا جائے گا۔

یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ علاقے میں امن اور انصاف کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.