
سندھ حکومت نے صوبے میں 5 فرورری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
حکومت سندھ نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ،سندھ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس جی اے اینڈ سی ڈی) نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری (بدھ) کو بند رہیں گے۔