sui northern 1

فواد چوہدری نے 9 مئی کیس کے شواہد کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے

0
Social Wallet protection 2

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے 9 مئی کیس میں شواہد کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ یہ صرف تین پولیس اہلکاروں کے بیانات پر مبنی ہیں۔

sui northern 2

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس 9 مئی واقعات کا صرف یہی ثبوت ہے کہ تین پولیس اہلکار زمان پارک میٹنگ میں چھپ کر شامل ہوئے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کو سنا۔حکومت کے پاس ثبوت یہ ہے کہ پولیس اہلکار بھیس بدل کرمیٹنگ میں شامل ہوئے بانی ٹی آئی کی بم پھینکنے کی ہدایات ان پولیس اہلکاروں نے سنیں اور کسی کو پتا بھی نہ چلا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تینوں اہلکاروں نے عمر وعیارکی چادراوڑھی ہوئی تھی جو کسی کو نظر ہی نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پوری قیادت کو محض ایک بے بنیاد مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے، جس کا نہ سر ہے اور نہ پیر،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنان کو ملٹری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی ہدایت نہیں دی تھی، کارکنان نے اپنے طور پر کی ہوگی۔

فواد چوہدری نے 9 مئی کے واقعے میں پی ٹی آئی قیادت، بشمول سابق چیئرمین کے کسی بھی حوالے سے ملوث ہونے سے انکار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی حکومت کے قیام کی تجویزدیتے ہوئے کچھ عرصے کیلئے مشترکہ وزیراعظم لانے کا مطالبہ کیا تھا۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملک کیلئے ضروری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو گرانے کیلئے عدالتی نظام کو ختم کردیا گیا ہے اور ملک کی معیشت سیاست اور عدالت بٹھادی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ہائیکورٹ میں درخواست دی کہ ایک واقعے پر 82مقدمے ہوگئے ہیں، لیکن میری درخواست سنی ہی نہیں گئی حالانکہ فیصلہ یہ ہے کہ ایک واقعے پر ایک مقدمہ ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت کو کسی جمہوری ملک کی جانب سے مبارکباد نہیں آئی، ایس سی او کانفرنس میں مہمان آئے تھے تو وہ کانفرنس پہلے سے طے تھی، کوئی ایک جمہوری لیڈربتا دیں جس نے شہبازشریف کو مبارکباد دی ہو، برطانوی وزیراعظم کو شہباز شریف نے مبارکباد کی3ٹوئٹس کیے ایک کا بھی جواب نہیں آیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.