
لاہور ہائیکورٹ نےعظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت بعدازگرفتاری درخواست پر سماعت کی،عدالت نے گرفتار ملزم محمد شفیق کی ضمانت خارج کردی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ لوگ جعلی ویڈیو جاری کرکے خواتین کی عزت خراب کرتے ہیں،فیک ویڈیو بنا کر خاتون کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا۔