ہمارا کوئی سیاسی دوست اور سیاسی دشمن نہیں، تنقید اُن کا جمہوری حق ہے، ہم یہ حق اُن سے نہیں لے سکتے: نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی

0

 جڑانوالہ واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا کلچر ایک دن میں نہ پیدا ہوا ہے

نہ ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے عدم برداشت کے کلچر کا خاتمہ ضروری ہے،

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے حق میں اور مخالف نہیں،

ملک کے آئین اور قانون کے تحت چلنے والی کسی بھی کارروائی میں ہم کسی قسم کی مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے، اگر کسی کے خلاف آئین، قانون اور عدالتیں کوئی قدم اٹھاتی ہیں

ہم اس عمل کو نہیں روک سکتے۔ انتخابات کے حوالے سے سوال پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،

صاف، شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم حکومتی امور کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک حقیقت ہے،

عوام کی مشکلات کا احساس ہے، کوئی ملک مہنگا تیل خرید کر سستا بیچنے کا متحمل نہیں ہو سکتا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ کراچی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی بزنس ہب ہے،

نگران وزیراعظم نے یہاں کاروباری حضرات سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کو مستحکم کریں گے،

عوام کے پیسے کا ضیاع نہیں کیا جائے گا، 16 رکنی کابینہ کا ہر رکن اپنے شعبہ کا ماہر ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.