اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔بابراعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیاہے۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک جو حاصل کیا اس پر فخر محسوس کرتاہوں،بطور کھلاڑی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے تیار ہوں۔ذرائع کے مطابق بابراعظم نے اپنی فیملی اور قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ دیا ہے،وہ کافی دنوں سے اپنے قریبی دوستوں سے کپتانی کے حوالے سے مشاورت کر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں موجود بابراعظم کے قریبی دوستوں نے انہیں مستعفی ہونےکی تجویز دی تھی۔ذرائع کے مطابق بابراعظم کا چیمپئنز کپ میں کپتانی قبول نہ کرنا بھی کپتانی سے استعفیٰ دینے کی طرف پہلا قدم تھا۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی سپرداری کی درخواست کا فیصلہ جاری کر دیاگیا
