سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے 70 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابی تنازع بنیادی طور پر 100 تنازعات سے مختلف ہوتا ہے، الیکشن میں بڑا اسٹیک عوام کا ہوتا ہے، انتخابی تنازع بنیادی طور پر دیگرسول تنازعات سے مختلف ہوتا ہے، یہ سمجھنے کی بہت کوشش کی کہ سیاسی جماعتوں کے نظام پر مبنی پارلیمانی جمہوریت میں اتنے آزاد امیدوار کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں؟ اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ دعویٰ کہ آزاد امیدوار بھی پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، پی ٹی آئی کے مطابق ووٹرز نے ان کے پی ٹی آئی امیدوار ہونے کی وجہ سے انہیں ووٹ دیا، الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کی کوٸی قانونی حیثیت نہیں، پشاور ہاٸی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہیں ۔سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی فیصلہ اردو زبان میں بھی جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اردو ترجمہ کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے اور ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کریں۔