تازہ ترینکھیل

اسنوکر ورلڈ کپ، اسجد اقبال اور اویس منیر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگولیا (نیوز ڈیسک)منگولیا میں جاری اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی اسجد اقبال اور اویس منیر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔پری کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال کا مقابلہ ہانگ کانگ کے چینگ یو کیو سے تھا جس میں پاکستانی کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو 4-1 سے شکست دی۔

پہلا فریم ہارنے کے بعد اسجد نے عمدہ کھیل پیش کیا اور اگلے چار فریم مسلسل جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان کے دوسرے کیوسٹ اویس منیر نے بھی ہانگ کانگ کے کھلاڑی چاؤ ہومن کو 4-2 سے ہرایا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button