sui northern 1

حکومتی جوڑ توڑ اور کوششیں ناکام، آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک موخر

0
Social Wallet protection 2

 

sui northern 2

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتی وفود کی رات گئے کی جانے والی بات چیت، رابطے، اور جوڑ توڑ تمام ناکام ہو گئے، جس کے نتیجے میں آئینی ترامیم غیر معینہ مدت کے لیے موخر کر دی گئی ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ آئینی ترامیم کو آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں، اور آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پارلیمنٹ سے ترمیم کی منظوری نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں ہے، ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کو سامنے آنے میں وقت لگ سکتا ہے، لیکن ان کے منظور ہونے میں کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔ اگر ترامیم منظور نہیں بھی ہوتیں تو کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مسئلہ نمبر گیم کا نہیں بلکہ مسودے میں موجود کچھ نکات پر اتفاق نہ ہونے کا ہے، جو ہر فریق کا حق ہے۔ مسودہ ایوان میں پیش ہونے کے بعد ہی سامنے آتا ہے۔ لیگی رہنما نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے مزید وقت مانگا ہے کیونکہ وہ بہت سی چیزوں پر مطمئن ہیں اور ترامیم پر اتفاق بھی ہے، لیکن کچھ جزیات کی تفصیل کا مطالعہ کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.