sui northern 1

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی ریٹائرڈ ہو گئے

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق سفیر سائرس سجاد قاضی پاکستان کے 32 ویں سیکرٹری خارجہ تھے۔

sui northern 2

سائرس قاضی نے 1990 میں مقابلے کے امتحان (سی ایس ایس) میں کامیابی کے بعد فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی ترکی اور ہنگری میں بطور سفیر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور اقتدار (15-2013) کے دوران وہ ایوان وزیر اعظم میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔06-2005 میں انڈیا، جبکہ 2006 سے 2013 تک امریکہ میں سفارتی مشن میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے سے قبل ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی نے علامہ اقبال میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.