ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا اور ملزم کے موبائل سے ـ 497 نازیبا ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اوراس دوران کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔
ترجمان ایف آئی اےکے مطابق ملزم کی شناخت محمد مسکین کے نام سے ہوئی ۔ملزم کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پایا گیا۔ملزم کے خلاف کاروائی عالمی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ۔ملزم بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا ۔ملزم کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔ملزم نے بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیوز بھی بنائیں ۔ملزم نازیبا ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں بھی ملوث ہے۔
ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 04 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، سی پی یو اور انٹرنیٹ ڈیوائس برآمد کر لی گئی ۔ملزم سے ضبط شدہ الیکٹرانک آلات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی 497 تصاویر/ویڈیوز بھی شامل تھیں۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
شیخ رشید کا آصف زرداری پرالزام کا کیس، وکلاء کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی گئی
