پاکستانتازہ ترین

نواز شریف ستمبرکے وسط میں پاکستان آئیں گے جس کے بعد ملک کی خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا:میاں جاوید لطیف 

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اداروں میں بیٹھے لوگوں، عوام اور سی پیک کے مخالفین کو اب احساس ہوچکا ہے

، مسلم لیگ (ن) نے جمہوری استحکام کےلئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا

ہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کےلئے کوشاں ہیں ، انتخابات میں جس جماعت کا سی وی بہتر ہوگا عوام اس کو منتخب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکمران انتقام میں اس حد تک چلے گئے کہ انہوں نے ملک کی خیرخواہی بھی نظرانداز کردی اور وہ سی پیک منصوبے کے خلاف قوتوں کے آلہ کار بن گئے،

نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیربنایا اور سی پیک کا منصوبہ دے کر خوشحالی کی بنیاد رکھی، سابق حکمرانوں نے ملک کے اہم ادارے کے خلاف منصوبہ بندی کی جو 9 اور10مئی کو پکڑی گئی 

جس کے بعد 15 ماہ پہلے تبدیلی آئی، چند قوتیں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے کے خلاف ہوگئیں تھیں

اور بعض لوگ ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کو مائنس کرنے والی قوتوں کے آلہ کار بنے 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ غیر ملکی سازشوں کے آلہ کار بنے، غیر ملکی سازشوں کا آلہ کار بننے والوں میں چیئرمین پی ٹی آئی سرفہرست ہیں، انہوں نے پاکستان کی خیر خواہی بھی نظر انداز کی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے جمہوریت کے استحکام کیلئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، ہم نے دیانتداری سے کوشش کی کہ پاکستان کو 2017 کا پاکستان بنا سکیں لیکن ہم ناکام رہے۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں جس کا سی وی بہتر ہوگا عوام اسی کو منتخب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button