پاکستانتازہ ترین

کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو مسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں،سی سی پی او لاہور

لاہور (نیوز ڈیسک)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو مسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سےترجمان لاہورپولیس نے بتایا کہ کمپلینٹ سیل میں رواں سال9034درخواستیں موصول8103 درخواستیں نمٹا دی گئیں 931پرکارروائی کی جارہی ہے۔ ایوانِ وزیر اعلیٰ کے پورٹل سے موصول ہونے والی 119میں سے115درخواستوں کو نمٹا دیا گیا04پر کام جاری ہے۔

سی سی پی او آفس آنے والے5248درخواست گزاروں کی4794درخواستیں نمٹائی جا چکیں جبکہ454پر کارروائی کی جا رہی ہے۔بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی3666درخواستوں میں سے3193پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی،473پر کام جاری ہے۔

سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ مظلوم کی دادرسی اور انصاف کی بروقت فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے۔ پولیس افسران شہریوں سے حسن سلوک کو اپنا شعار بنائیں۔ سی سی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سیل شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ کمپلینٹ سیل کے ذریعے عام آدمی کے مسائل کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہاہے۔

10 شہداء کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دے دئیے گئے ،ترجمان پنجاب پولیس

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button