10 شہداء کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دے دئیے گئے ،ترجمان پنجاب پولیس

0

لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس کا 2017ء سے قبل کے شہداء کے اہل خانہ کے لئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد ریجن کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے 10 شہداء کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دیئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ 2017ء سے قبل کے 657 شہداء پولیس کے اہلخانہ کو پلاٹس فراہم کئے جا چکے ہیں۔اورجدید سہولیات سے آراستہ بہترین رہائشی سکیموں میں پلاٹس فراہم کئے گئے ہیں، پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کے لئے مستحق فیملیز کو مالی معاونت بھی فراہم کر رہے ہیں،پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے اب تک شہدا کی فیملیز کو 03 کروڑ 80 لاکھ روپے گھروں کی تعمیر کیلئے فراہم کر چکی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تقریب میں شہید انسپکٹر محمد ادریس، سب انسپکٹر تاج محمد، اے ایس آئی جہانگیر حیدر، کانسٹیبلز ذوالفقار احمد اور حبیب احمد کے اہلخانہ کو پلاٹس فراہم کئے گئے، انسپکٹر محمد افضل ، کانسٹیبلز صفدر حسین، لیاقت علی، نور احمد اور مقصود احمد کے اہلخانہ بھی پلاٹس حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں،

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہدا کی فیملیز کے لئے پلاٹس کا انتظام کرنے والے سپروائزری افسران، نیک و مخیر حضرات کے تعاون کے لئے مشکور ہیں، پلاٹس حاصل کرنے والے شہداء کے اہل خانہ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نور کا شکریہ ادا کیا۔

ایڈیشنل ائی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان، سی پی او فیصل آباد کامران عادل، اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی نے بھی تقریب میں شرکت کی ، جبکہ سی پی او ملتان، ڈی پی اوز بہاولپور اور بہاولنگر، آر او سی ٹی ڈی راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران نے تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔

پاکستان کی آئی ٹی ایف سی، آئی ڈی بی اور ایس سی بینک سے اربوں ڈالر قرض کی درخواست

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.