وزیراعظم نے ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت واپسی کیلئے کمیٹی قائم کردی

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت واپسی کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی سیکریٹری برائے مذہبی امور کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ایران اور عراق سے زائرین کو سمندری راستے سے بھی واپس لایا جائے گا۔کمیٹی زائرین کی ایران اور عراق سے واپسی پر سیکیورٹی خدشات دور کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری مذہبی امور کریں گے اور سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے شریک چیئرمین ہوں گے جب کہ سیکریٹری میری ٹائم افیئرز اور تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی زائرین کی بشمول سمندری راستے بحفاظت واپسی یقینی بنائےگی اور وزارت مذہبی امور کمیٹی کو انتظامی مدد فراہم کرے گی،کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.