اسلام آباد میں بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف کی منظوری

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صوبائی کابینہ نے پنجاب اور اسلام آباد کےلیے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 14 واں اجلاس ہوا ہے۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے پر صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:بجلی کے بلوں میں صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 46 ارب روپے سے عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف دینے کا ویژن محمد نوازشریف کا ہے، کریڈٹ ان کو ہی ملنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.