اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی کے حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا نے بانی پی ٹی آئی کو ڈس گریس کا لقب دیا، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ چوری کرنا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے، ملک میں دہشت گردی کی لہر میں تیزی آپ کا دیا ہوا تحفہ ہے، آپ نے اپنے دور حکومت میں طالبان کو ری انٹیگریشن کے نام پر جیلوں سے رہا کیا، آج قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔
مزید پڑھیں:عمران کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے: عظمیٰ بخاری
مشیر برائے قانون و انصاف نے کہا کہ یہ بڑا پرچار کرتے ہیں کہ ہم ہیومین رائٹس کے علمبردار ہیں، اسٹاک ہوم سنڈ روم کی بیماری میں یہ مبتلا ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی غیرقانونی حرکات کی وجہ سے پابند سلاسل ہیں، یہ کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی چیز ان کے ذریعے داغدار ہونے سے رہ نہ جائے۔
