اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیپرا میں گزشتہ مال سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 46 ارب 80 کروڑ روپے منتقل کرنے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیرِ صدارت سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران نیپرا کو بتایا گیا کہ اضافے کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک پر ہو گا۔
مزیدپڑھیں:بجلی مہنگی کرنےکے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تیاریاں
کیپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے کی درخواست ہے۔
یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹنگ کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ جبکہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔