بریکنگ نیوزپاکستانتازہ ترین

پشین،پولیس لائن کے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی

پشین(نیوزڈیسک) بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پشین میں دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مزیدپڑھیں:وزیر اعلٰی بلوچستان کی اہلیت سے متعلق محفوظ عدالتی فیصلہ سنا دیا گیا

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھما کے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button