sui northern 1

عالیہ حمزہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے فیصل آباد اور سرگودھا میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ دائر کر دی۔

sui northern 2

عالیہ حمزہ نے وکیل خاقان میر اور اشتیاق اے خان کے ذریعے حفاظت کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ طویل قید کے بعد جیل سے رہا

گزشتہ روز، گوجرانوالہ کی انسداد ہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کیا تھا۔ عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، پی ٹٰ آئی رہنما پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا، سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.