صحافی جان محمد مہر کے مرکزی قاتل کا سہولت کار گرفتار

0

گھوٹکی (نیوزڈیسک)سینئر صحافی جان محمد مہر کے مرکزی قاتل کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم صحافی کے قتل کے مرکزی ملزم کو کچے میں کھانے پینے سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم غلام صفدر کو شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، ملزم کی گرفتاری سے مرکزی قاتل شیرو مہر کی گرفتاری کا جلد امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:شہید صحافی نصر اللہ گڈانی ،جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مرکزی قاتل شیرو مہر کچے کے ڈاکو نصرو قادرانی کے پاس گیا ہے، ملزم نے شیرو مہر اور ڈاکو نصرو قادرانی کی سہولت کاری کا اعتراف کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سائٹ ایریا میں سہولت کاری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.