کراچی (نیوزڈیسک)کے علاقے کارساز حادثے میں زخمی ہونے والا شین الیگزینڈر لاٹھی کے سہارے عدالت پہنچ گیا۔
دوسری جانب حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
فوٹیج میں باپ بیٹی موٹر سائیکل پر جاتے دکھائی دے رہے ہیں اور سفید رنگ کی گاڑی تیزی سے پیچھے آتی اور موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی کو ٹکر مارتی ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان کی گرفتاری پر کراچی میں کارکنان کا شارع فیصل پر احتجاج
تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
تیز رفتار گاڑی پہلے موٹرسائیکل سے ٹکرائی اس کے بعد فٹ پاتھ پر لگی، فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق واقعہ پیر کی شام 6 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ حادثے میں باپ اور بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔