sui northern 1

ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی،خاوند نے بیوی کو قتل کر ڈالا

0
Social Wallet protection 2

ساہیوال( نمائندہ خصوصی )گاؤں 118/ 12 ایل میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی کسی غیر مرد کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر اسے چھری سے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ اپنی بہن کو بھی شدید زخمی کر دیا اور دونوں کو مردہ سمجھ کر فرار ہو گیا ۔

sui northern 2

زخمی ہونے والی ملزم کی بہن شمیم کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش مقتولہ کے والدین کے سپرد کر دی ہے ایس ایچ او تھانہ کسووال امجد حسین نے بتایا کہ مقتولہ ارم کو ملزم وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

وہ اپنی بیوی کے چال چلن سے پریشان تھا چند دن پہلے ارم کی ٹک ٹاک پر ایک غیر مرد کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی جو ملزم نے دیکھ لی اور اس سے برداشت نہ ہوئی وہ اپنی بہن شمیم کو بھی ارم کا جرم چھپانے اور مدد کرنے پر روکتا تھا۔

ملزم نے گھر میں موجود اپنی بیوی اور بہن پر سوتے میں چھری کے وار کیے جس سے ارم دم توڑ گئی جبکہ ملزم اپنی بہن کو بھی مردہ سمجھ کر وہاں سے فرار ہو گیا لیکن اس کی بہن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔

ملزم کے دو بچے ہیں اس قتل کے بعد وہ لاہور فرار ہو گیا جہاں پر روزی کماتا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.