منکی پاکس کے عالمی خطرات؛ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)منکی پاکس کے عالمی خطرات کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس طلب کرلیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منکی پاکس سے متعلق اہم اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں منکی پاکس کی تازہ صورتحال، مرض سے نمٹنے کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو ائرپورٹس ،بارڈر ،اسپتالوں میں انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: منکی پاکس؛ ماہرین نے علامات کے حوالے سے مفاد عامہ کا پیغام جاری کردی

مزیدپڑھیں:تھائی لینڈ میں سب سے کم عمر خاتون وزیراعظم منتخب

علاوہ ازیں اجلاس میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز ، لیب کٹس و متعلقہ ادویات کی دستبابی اور اسکریننگ کے نظام سے متعلق بھی شرکاکو آگاہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، قومی ادارہ صحت ،این سی اوسی کے حکام شریک ہوں گے ۔

مزید پڑھیں: منکی پاکس کا خدشہ؛ بین الاقوامی پروازوں سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ جاری

اجلاس میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت، سیکرٹری اور ڈی جی صحت بھی شریک ہوں گے ۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ اور ائرپورٹس پر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جب کہ وزیر اعظم تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی دیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.