Gas Leakage Web ad 1

فیصل آباد،25دن کی بچی کے پیٹ سے ایک اور بچہ نکالنے کا کامیاب آپریشن

0

فیصل آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد چلڈرن اسپتال فیصل آباد میں تاریخ کا پہلا مشکل ترین کامیاب آپریشن کیا گیا جس میں 25 دن کی بچی کے پیٹ سے ایک اور بچے کو نکالا گیا۔ ڈاکٹر صداقت اور ان کی ٹیم نے بچی کی زندگی کو بچانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کیا اور آپریشن کے بعد بچی مکمل صحت یاب ہو چکی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق، یہ نایاب کیس اسپتال میں لایا گیا تھا جہاں بچی کے پیٹ میں ایک اور بچے کی موجودگی کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ ایک نایاب حالت تھی جہاں انسانی جسم میں مختلف لیئرز کے سبب ایک بچہ دوسرے بچے کے اندر پیدا ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹرز نے بچی کی زندگی بچانے کے لیے فوری سرجری کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس نایاب آپریشن کے بعد ڈاکٹر صداقت اور ان کی ٹیم کو بھرپور پذیرائی ملی ہے اور والدین نے ڈاکٹروں کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.