عہد کریں پالیسیوں کے تسلسل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے: احسن اقبال

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ عہد کریں پالیسیوں کےتسلسل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

یوم آزادی پر جاری پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ اس ملک کے قیام کےلیے ہمارے آبائو اجداد نے بیشمار قربانیاں دیں، ہمیں داخلی، علاقائی اور عالمی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے ترقی کے اہداف کا درست تعین نہیں کر سکے، ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک ہم سے بہت آگے نکل گئے لیکن ہم آج بھی اپنی منزل کا تعین کرنے میں لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:جرنیلوں اور ججوں نے اپنی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا،احسن اقبال

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ حکومت کو ملک کی معاشی، سماجی و ادارہ جاتی سمت کا ادراک ہے، عہد کریں پالیسیوں کےتسلسل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.