حماس کے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 فلسطینی شہید
غزہ(نیوزڈیسک)جنوبی غزہ میں حماس کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی سارجنٹ عمر گنزبرگ کا تعلق پیراشوٹ بریگیڈ سے تھا۔
مزید پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔خان یونس، دیر بلاح اور مغازی کیمپ پر اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق خان یونس کےمشرقی علاقے میں طبی عملے کے رکن سمیت 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔خان یونس کے مشرقی علاقے سے 75 ہزار سے زائد فلسطینی جبری بے گھر بھی ہو گئے۔