مسیحی خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیاگیا
لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے فیصل آباد میں جوڑے سے زیادتی کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔
صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اس حوالے سے سی پی او سے رابطہ کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے سی پی او کو متاثرہ خاتون اور مرد کو تحفظ دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔
صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرایا جائے اور انہیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تفصیلی رپورٹ 48 گھنٹوں میں پیش کی جائے۔
مزید پڑھیں:دورانِ ڈکیتی شادی شدہ مسیحی خاتون سے مبینہ زیادتی
صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔