چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا چمن کا دورہ
چمن(نیوزڈیسک)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے چمن کا دورہ کیا جہاں پر انہیں چمن ماسٹر پلان کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔
زمین وقف کرنے والے قبائل نے ماسٹر پلان معاہدے سے متعلق چیف جسٹس کو شکایات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا کہ ماسٹر پلان پر عمل درآمد علاقہ مکینوں سے کیے گئے معاہدے کے مطابق ہو گا۔
اس کے علاوہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے زیرِ تعمیر کیڈٹ کالج چمن کا بھی دورہ کیا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان قابل تجدید توانائی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھائے، عالمی بینک
چیف جسٹس نے چمن کیڈٹ کالج منصوبہ دسمبر 2024ء تک ہر حال میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے قاضی ملا عبدالسلام لائبریری کو ڈیجٹل بنانے کا اعلان بھی کیا۔