اقلیتی برادری کو ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،محسن نقوی

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ہے۔

اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اقلیتی برادری کو ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت امتیازی سلوک کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.