آصف مرچنٹ کی گرفتاری پرامریکا سے تفصیلات کا انتظار ہے،دفتر خارجہ

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آصف مرچنٹ کی گرفتاری پرترجمان دفترخارجہ نےردعمل دیتےہوئےکہا کہ امریکا کے ساتھ رابطہ کیا ہےمزید تفصیلات کا انتظارکررہے ہیں۔

امید ہےکہ امریکی کانگریس پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گیبنگلہ دیش میں حالیہ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربنگلہ دیش کےمثبت تعلقات ہیں.
پاکستان کےہائی کمشنر نےبنگلہ دیش کےنئےوزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، وزیراعظم نےپروفیسر یونس کو مبارکباددیتےہوئےساتھ کام کرنےکی خواہش کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امیدہےبنگلہ دیش میں حالات جلدنارمل ہوجائیں گے،بنگلہ دیش کےحالات پر بھارت کے پاکستان کےملوث ہونے کے تمام بیانات مسترد کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.