کھیل

پیرس اولمپکس: سعودی خاتون تائیکوانڈو کھلاڑی کے ہاتھوں اسرائیلی حریف کو شکست

پیرس (نیوزڈیسک)پیرس اولمپکس میں خواتین کے تائیکوانڈو مقابلے میں سعودی عرب کی ایتھلیٹ دنیا ابو طالب نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

عرب میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بدھ کو ہونے والے ویمنز تائیکوانڈو انڈر 49 کلوگرام ویٹ کلاس کے راؤنڈ آف 16 مقابلے میں دنیا ابو طالب نے اسرائیلی ایتھلیٹ ابیشگ سیمبرگ کو 1-2 سے شکست دی۔

مزیدپڑھیں:پیرس اولمپکس میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم

سعودی ایتھلیٹ 27 سالہ دنیا ابو طالب سے ہارنے کے بعد اسرائیلی ایتھلیٹ 22 سالہ ابیشگ سیمبرگ رو پڑی تھیں۔

دنیا ابو طالب کو مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں 2-6 سے شکست ہوئی تھی تاہم دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے ابیشگ سیمبرگ کو 4-5 اور 0-10 سے شکست دی جس کے بعد اسرائیلی خاتون ایتھلیٹ اشکبار ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button