اصلاحات ناگزیر ہیں، وفاقی وزیرِ خزانہ

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، معاشی اصلاحات سے ہی ملک ترقی کرے گا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت میں کردار ادا کرنے کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.