پاکستان
وزارت ریلوے کی ٹی اے ڈی اے بند کرنے کی تردید
لاہور(نیوزڈیسک)وزارتِ ریلوے نے ملازمین کے ٹی اے ڈی اے بند کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملازم کا ٹی اے ڈی اے بند نہیں کیا۔
وزارت سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ ریلوے پولیس میں ٹی اے ڈی اے اب ڈیوٹی کی بنیاد پر ملا کرے گا۔
اس سے قبل ٹی اے ڈی اے ماہانہ بنیادوں پر فکسڈ تھا۔
بیان میں کہاگیاکہ حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق اخراجات میں کمی لائی جا رہی ہے۔