sui northern 1

ڈانس پارٹی پر چھاپہ، خواتین سمیت 29 ملزمان گرفتار

0
Social Wallet protection 2

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر ایک درجن سے زائد خواتین سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق چوہنگ میں ڈانس پارٹی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 15 خواتین سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی صدر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ادھر سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال سے بھی پولیس نے منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.