جسٹس (ر) طارق مسعود، جسٹس (ر)مظہر عالم پیر کو بطور ایڈہاک جج حلف اٹھائیں گے

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کل بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ وزارت قانون کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ریٹائرڈ) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کیلئے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.