ایس اے ایف  نیشنل  فزیکل ڈس ایبلٹی گریڈ 2ٹرافی،کوئٹہ بولان کی 7 وکٹ سے فتح

0

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کوئٹہ بولان فزیکل ڈس ایبلیٹی ٹیم نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی گریڈ 2 ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے روز فتح حاصل کرلی ۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اورپاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آئ ٹی یونیورسٹی  کرکٹ گراؤنڈ کوئٹہ میں گریڈ 2 کے مرحلہ کے پہلے روز  چیمپئین شپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی لاڑکانہ پی ڈی ٹیم کو 7 وکٹوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی جنرل سیکریٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ حاجی عبدالمالک اجکزئ، اور مہمانوں محمد کاکڑ سابق ممبر آف کرکٹ مینیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ ۔  محمد خیر چیئرمین ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ،چیئر مین ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ سے دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔

اس اپنے خطاب میں مہمان خصوصی حاجی عبدالمالک نے کہا میں آپ لوگوں کے درمیان بہت ہوں میں ریجنل ہیڈ پی پی ڈی سی اے اسلم بڑیج کا شکریہ ادا کرتا ہوں انھوں کہا ہار اور جیت کھیل کا حصہ قابل ذکر عمل پی پی ڈی سی اے فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹرز کو شاندار پلیٹ فارم دینا ہے میری شدید خواہش ہوگی کہ پاکستان بھر جہاں بھی پی ڈی کرکٹ ہو میں جاوں کوئٹہ ریجن پی پی ڈی سی اے کے ہر سطع پر تعاون کے لیئے تیار ہے۔

گل محمد کاکڑ محمد خیر نے کہا کہ پی ڈی کرکٹ میں کوئٹہ ریجن کے عبداللہ خان اور سیف اللہ نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے ۔

افتتاحی میچ میں  پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ بولان پی ڈی کے خلاف لاڑکانہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 158 بناکر آؤٹ ہو گئی۔

۔ذاکر علی جارحانہ 48 رننز 21 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ احمد قریشی  نے 24 گیندوں پر 36 رنز میں پانچ چوکے لگائے۔۔ لاڑکانہ سات بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے فاتح ٹیم ۔ کی جانب سے تنویر احمد نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے  صرف 15 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ آل راونڈر  علاو الدین نے ان کا عمدہ ساتھ نبھانے  ہوئے 25 رنز کے عوض چار وکٹیں سمیٹیں  ۔جواب میں کوئٹہ بولان  نے 19 اوورز میں تین وکٹوں پر161رنز بناکر سات وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔

عامر حبیب نے 40 گیندوں بانچ چوکوں کی مدد سے 45رنز اسکور کئے جبکہ علاو الدین نے پانچ چوکوں کی مدد سے 32 رنز ناٹ آوٹ، نور اللہ نے ایک چوکے اور چھکے کی مدد سے 30 اور اور سراج الدین تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے جارحانہ 21 رنز بنائے۔ لاڑکانہ کی جانب سے خان محمد، عوض احمد   اور احمد قریشی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

علاوالدین کو آل راونڈ کھیل پر  پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے مہمان خصوصی جنرل سیکریٹری کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن حاجی عبدالمالک سے ایوارڈ وصول کیا۔ چیمپئین شپ کے باقی میچز سیالکوٹ اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.